: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،29جولائی(ایجنسی)حکومت نے بڑے پیمانے پر لوگوں تک رسائی اور ملک کی ترقی میں انہیں شریک کار بنانے کے لئے اپنی میڈیا یونٹ کو ٹوئٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرنے کے لئے کہا ہے ۔ اطلاعات و نشریات کے وزیروینکیا نائیڈو نے آج اپنی وزارت اور میڈیا
یونٹ کے افسران سے کہا کہ ٹکنالوجی کی ترقی نے ہمارے مواصلاتی ذرائع میں انقلاب پیدا کردیا ہے اور ہمیں موثر مواصلات اور ہمہ جہت ترقی کے لئے ٹوئیٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا پورا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مواصلات کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے۔